بیجنگ: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد پنالٹی شوٹس کا فیصلہ ہوا۔پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی گول نہ کر سکا، جبکہ چین نے دو گول داغے۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس کی فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں صرف بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کیا تھا، جبکہ دو میچز میں فتح حاصل کی تھی اور دو میچز برابر رہے تھے۔