آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچوں کےلیےمختلف پلان ہیں۔
پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اور قدافی اسٹیڈیم میں پچز اسپنرز کےلیےسازگار ہوتی ہیں اس لیے ان میچز کیلئے مختلف پلان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ دیکھنےکو نہیں ملی اس لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پِچ دیکھ کر بولنگ کمبینیشن کا فیصلہ کریں گے جبکہ ہم وہاں مختلف کنڈیشنز کی امید کر رہے ہیں۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا کراؤڈ دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا جبکہ پاکستان کے بیٹرز نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بہترین بیٹنگ کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 12 مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔