بھارت نےچیمپیئنزٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا،بھارتی میڈیا کا دعوی

اسلام آباد۔ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل میں کرائی جائے گی۔

پی سی بی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہوگی

پی سی بی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد ہوگا، اور اس حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10 نومبر کو لاہور پہنچے گا، جس دوران ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے۔