اختتامی لمحات میں جنوبی افریقی کپتان باووما ٹوائلٹ میں چھپ گئے

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گئے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے باووما نے کہا کہ لنچ بریک کے دوران ٹیم کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی، کیونکہ ہم سب اس صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان تھے اور پوری ٹیم نروس تھی۔ اس حالت میں، میں نے خود کو ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھا لیا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو لنچ بریک سے قبل ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے جنوبی افریقی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا تھا، تاہم وقفے نے وکٹ پر موجود بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع دیا، اور انھوں نے باقی رنز بنا کر ٹیم کو 2 وکٹوں سے فتح دلائی۔