میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز میں2-1 کی برتری حاصل کرلی

جوہانسبرگ۔ٰآسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت کی ٹیم 340 رنز کے تعاقب میں صرف 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور اس کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے یشسوی جیسوال نے 84 اور رشبھ پنت نے 30 رنز بنائے، تاہم دیگر کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی قابل ذکر اننگز نہیں کھیل پائی۔

آسٹریلوی بولرز کی شاندار کارکردگی رہی، جہاں کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسپنر نیتھن لوئن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک وکٹ ملی۔ آسٹریلوی بولرز نے بھارت کے آخری سات کھلاڑیوں کو صرف 34 رنز کے اضافے پر آوٹ کیا۔ بھارت کا اسکور 121 رنز پر پہنچتے ہی اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں 3، 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ، آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کی شکست کا مطلب یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے اس کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ تاہم، اگر بھارت سڈنی میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ سیریز برابر کرسکتا ہے اور بارڈر گواسکر ٹرافی کو اپنے پاس برقرار رکھ سکتا ہے۔