کیپ ٹائون۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق صائم ایوب کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فیلڈنگ کے دوران پہلے دن ان کا پیر مڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بلے باز کی ابتدائی رپورٹس مزید تشخیص اور علاج کے لیے برطانوی ماہرین کو بھیجی گئی ہیں تاکہ ان کی مکمل صحتیابی کا پلان تیار کیا جا سکے۔
صائم ایوب کی غیر موجودگی قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، اور ان کے متبادل کھلاڑی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔