چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کو کھلاڑیوں کے نام کب تک آئی سی سی کے پاس جمع کرانے ہوں گے؟

کراچی۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو جمع کرانے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق، پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈز کے نام آئی سی سی کو جمع کرانے ہوں گے۔

تاہم، ٹیموں کو اپنے اسکواڈز میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا، اور وہ 12 فروری تک اپنے حتمی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کے لیے پابند ہوں گی۔ اس دوران، ٹیموں کو کھلاڑیوں کی تبدیلی کی اجازت ہوگی تاکہ وہ اپنی حتمی ٹیم کا انتخاب کر سکیں۔