پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بابراعظم اور محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، جہاں پاکستان نے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 438 رنز بنائے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 192رنز دو کھلاڑی آٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔دن کے آغاز میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کے لیے پہلا چیلنج محض دو اوورز استعمال ہوئی نئی گیند پر آسٹریلین فاسٹ بالرز کا سامنا کرنا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کی ابتدا میں دفاع انداز اختیار کیا اور آسٹریلین بالرز کو وکٹ لینے سے باز رکھا تاہم سپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد دونوں بلے باز نسبتاً پراعتماد نظر آئے۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تقریباً پورے سیشن میں آسٹریلین ٹیم کو وکٹ لینے سے باز رکھا لیکن کھانے کے وقفے سے محض چند اوورز قبل عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔
عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار،96 رنز پر پویلین لوٹ گئے#abdullahshafique ,#PAKvAUS ,#BabarAzam𓃵 #starc ,#patcummins, pic.twitter.com/7nbDp4b5ms
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) March 16, 2022
نوجوان بلے باز نے ناصرف 96رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ بابر کے ہمراہ 228 رنز کی ساجھے داری بھی قائم کر کے پاکستان کی میچ ڈرا کرنے کی امیدیں روشن کردیں۔249 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق کی چھ چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 96رنز کی اننگز حریف کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔کھانے کے وقفے کے بعد فواد عالم کی جدوجہد بھی اختتام کو پہنچی جو اپنی اننگز کے دوران مشکلات سے دوچار نظر آئے اور وہ صرف 9رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے ان کے نائب محمد رضوان آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے سکور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز ہندسہ عبور کیا تاہم 161 کے انفرادی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے اور مچل سویپسن کی لگاتار دو گیندوں پر آسٹریلین فیلڈرز ان کا کیچ نہ تھام سکے
فواد عالم بھی پویلین سدھار گئے،پیٹ کمنز آن فائر#fawadalam,#PAKvAUS ,#karachitest,#PatCummins pic.twitter.com/oUFQM6qtfJ
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) March 16, 2022
کپتان بابر اعظم 196 بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے ان کے بعد فہیم اشرف بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نعمان علی نے محمد رضوان کا ساتھ دیا جنہوں نے اپنی سنچری سکور کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز 556رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہو گئی تھی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 148رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
بابر اعظم کی شاندار اننگز کا بالآخر 196 پر اختتام، ویلڈن بابر اعظم جگ جگ جیو#babarazam,#PakVsAustraila ,#mohammadrizwan, pic.twitter.com/cROoKUwgm2
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) March 16, 2022
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پو ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو فتح کے لیے 506رنز کا ہدف دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔