نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 157 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ، ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے آسڑیلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو پانچ رنز بنا ڈالے، آسڑیلیا کی جانب سے الیسا ہیلی نے 129، راچیل ہینز نے 85 جبکہ بیتھ مونی نے 43 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے چینلے ہینری نے دو جبکہ شامیلا کونل نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 37 اوورز میں 148 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 157 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان سٹیفنی ٹیلر 48، ہیلے میتھوز 34 اور ڈینڈرا ڈوٹن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکی، آسڑیلیا کی جانب سے جیس جانسین نے دو جبکہ گارڈنر، الینا کنگ، تالیا میگراتھ، انابیل سوترلینڈ اور میگان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکیں،آسڑیلیا کی الیسا ہیلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">