اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) جاپان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تفصیلات کےمطابق چین میں جاری ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی فائنل کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی ، اس سے قبل پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی تھی پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
