آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، امام الحق نے تازہ ترین رینکنگ میں ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔اس میچ کے ایک اور سٹار پرفارمر محمود الحسن جوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 37 درجے ترقی پاکر 66 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین بدستور ٹاپ پر ہیں، ان کے ہم وطن سٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔بالنگ چارٹس میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بدستور سرفہرست ہیں جس کے بعد ہندوستانی جوڑی روی چندرن ایشون دوسرے اور جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کگیسو ربادا، جو بنگلہ دیش کیخلاف اپنی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے ایک درجے تنزلی کے بعد اب شاہین آفریدی کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر ہیں جنہوں نے ایک دررجے ترقی پائی ہے۔جنوبی افریقی سپنر کیشو مہاراج بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لیکر2 درجے ترقی کر کے نمبر 28 پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی سپنر مہدی حسن نے بھی ڈربن ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے 4 درجے ترقی کے بعد کرس ووکس کے ساتھ 31ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین فارم کا مظاہرہ کرکے 7 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ دریں اثنا آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ 3 درجے ترقی پاکر 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 5 درجے ترقی کے بعد 34ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم دوسرے ون ڈے میں ہالینڈ کے خلاف 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے بعد تین درجے ترقی کرکے 25ویں نمبر پر آگئے۔ان کے ساتھی، راس ٹیلر، جنہوں نے پیر کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا، تین درجے کھسک کر نمبر 6 پر آ گئے۔ بالنگ چارٹ میں شاہین آفریدی نے اپنی حالیہ کارکردگی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔ شاہین آفریدی 8 درجے ترقی پاکر ٹرینٹ بولٹ کیساتھ 7ویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد پانچ درجے تنزلی پاکر ٹاپ 10 سے باہر ہوکر14ویں نمبر پر ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">