واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہو گی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا صدر نے ملاقات کی جس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹیموں کے ڈراز 5 دسمبر کو کینیڈی سینٹر میں ہوں گے، فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی دسمبر میں واشنگٹن میں ہو گی۔
امریکی صدر نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ممالک شریک ہوں گے، ممکنہ طور پر یہ کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے ڈرا میں 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔