ڈھاکہ ( ماینٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، 500 وکٹیں لینے والے پانچویں بولر بن گئےتفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر نے یہ کارنامہ سی پی ایل میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی وکٹ لے کر انجام دیا۔ شکیب الحسن نے میچ میں مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 502 ہوگئی ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 500 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 660 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اُن کے بعد ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو، سنیل نارائن اور عمران طاہر نے بالترتیب 631، 590 اور 554 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔