سوئٹزر لینڈ کی ٹینس کھلاڑی اولمپکس چیمپئن بلینڈا بینسک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں تیونس کی اونس جبیر کو شکست دیدی، بلینڈا نے یہ مقابلہ چھ ایک، پانچ سات اور چھ چار سے جیتا، دونوں کے درمیان مقابلہ دو گھٹنے 35 منٹ تک جاری رہا ، یہ بلینڈا کا مجموعی طور پر چھٹی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے بلینڈا چارلسٹن کا اعزاز جیتنے والی 1999 کے بعد پہلی سوئس ٹینس کھلاڑی ہیں آخری بار یہ اعزاز سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس نے جیتا تھا۔اپنی کامیابی کے بارے میں بلینڈا کا کہنا ہے کہ اونس جبیر کے ساتھ مقابلہ سخت رہا اور اونس نے میری توقعات سے بڑھ کر اچھا کھیل پیش کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی جیت کے تسلسل کو جاری رکھوں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">