کولمبو(ویب ڈیسک )ویمنز ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے باآسانی شکست دے دی ، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمنز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 45.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ہرشیتھا سماراوکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، نیلکشیکا سلوا 23 رنز بنا کر کیپسے کو وکٹ دے بیٹھیں، کپتان چماری اتھاپتو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں انگلینڈ ویمنز کی جانب سے صوفی اکلیسٹون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے اور سری لنکا ویمنز کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا تھا نیٹ اسکیور برنٹ نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹیمی بیورنیٹ نے 32 رنز بنائے تھے سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔