پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے طلحہ معاملے کی رپورٹ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو بھیج دی

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے طلحہ طالب کے معاملے پر اپنی انکوائری رپورٹ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو بھجوا دی، ذرائع کےمطابق سیکرٹری، نائب صدر اور کوچ پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی نے ویٹ لفٹر کا موقف سننے کے بعد اپنی رپورٹ میں ان تمام وجوہات کا بھی ذکر کیاہے جس کی بناپر ویٹ لیفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیوآیا۔تاشقید میں طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد آئی ٹی اے نے لاہور اور گوجرنوالہ میں اپنے طورپر بیس ڈوپ ٹیسٹ لیے تھے، اطلاعات کے مطابق یہ تمام ویٹ لیفٹر کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ دریں اثنا ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے پہلی بار اینٹی ڈوپنگ سمیینار بھی کرایا ہےجس میں فیڈریشن سےالحاق رکھنے والے تمام محکموں اور کلبز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے انہیں ڈوپنگ کےنقصانات سےآگاہ کرکے ویٹ لیفٹرز کے لیے آگاہی مہم چلانےپر زور دیا۔