پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلی کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 54 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی ہے۔تیسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔
𝗕𝗜𝗚 𝗔𝗡𝗡𝗢𝗨𝗡𝗖𝗘𝗠𝗘𝗡𝗧: Ramiz Raja unveils revised PCB Players’ Welfare Policy with increase in former cricketers’ pension amounts and annual inflationary increases. 👏 pic.twitter.com/xobc9JuItl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 19, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پنشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔