ممبئی: بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے فیشن سینس کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔ اس وقت، وہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر آئی سیریز “فالو کرلو یار” کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ تاہم، حال ہی میں عرفی جاوید ایک ایسے واقعے کا شکار ہو گئیں، جس کی وجہ سے وہ اور ان کی پوری فیملی صدمے میں ہیں۔ عرفی جاوید نے اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی مصیبت کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “کل میرے اور میری فیملی کے ساتھ کچھ بہت افسوسناک ہوا۔ پیپرازی (شوبز شخصیات کو کور کرنے والے صحافی) میرا فوٹوشوٹ کر رہے تھے کہ اچانک وہاں سے بائیک پر کچھ لڑکے گزرے۔ ان میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا ‘What is your body count’۔ یاد رہے کہ “باڈی کاؤنٹ” کی اصطلاح مغربی ممالک میں جسمانی تعلقات یا ہلاکتوں کی تعداد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ عرفی جاوید نے بتایا کہ اس لڑکے کی عمر تقریباً 15 سال رہی ہوگی، اور اس نے میری فیملی اور میری ماں کے سامنے یہ غیر مناسب سوال کیا۔ انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ میرے چہرے سے دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی پریشان تھی۔ میں چاہتی تھی کہ اس لڑکے کو سب کے سامنے جواب دوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ “برائے کرم اپنے بچوں کو خواتین کی عزت کرنا سکھائیں۔ مجھے اس لڑکے کے والدین کے بارے میں افسوس ہو رہا ہے۔

15 سالہ لڑکے کی شرمناک حرکت، عرفی جاوید نے آپ بیتی شیئرکردی

ممبئی: بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے فیشن سینس کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔ اس وقت، وہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر آئی سیریز مزید پڑھیں