اسلام آباد پولیس کابغیرنمبر، غیرنمونہ نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں، کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

اسلام آباد پولیس کابغیرنمبر، غیرنمونہ نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں، کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران544موٹر سائیکل ،02 گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل۔167 موٹرسائیکل زیردفعہ 550ض ف بند کر دئیے گئے، جبکہ باقی بعداز تصدیق چھوڑ دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بغیر نمبر اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقو ں میں کریک ڈاﺅن کے دوران 544موٹر سائیکلوں، 02 گاڑیوں کا تھانہ جات میں منتقل کیا،جن میں بغیر کاغذات 260 مو ٹرسائیکل اور دو گاڑیوں ، اپلائیڈ فار 146 موٹر سائیکل، بغیر نمبر پلیٹ 91 موٹر سائیکل، فینسی نمبر پلیٹ والی 47 موٹرسائیکل شامل ہیں، ویریفیکیشن کے بعد 167 موٹر سائیکل بغیر کاغذات زیر دفعہ 550ض ف مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا گیا، جبلہ باقیوں کو چھوڑ دیا گیا، ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ اس کریک ڈاﺅن کا مقصد جرائم کا سدباب کرنا ہے، اکثر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی موٹرسائیکلوں کا استعمال ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ایسی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا فیصلہ کیاتھا،جو آئندہ بھی جاری رہے گا، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں پر سفر نہ کریں اور جلد از جلد اپنی موٹر سائیکل رجسٹر کروائیں۔ شہری دوران سفر اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ تمام اقدامات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری 1715 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔