چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ”اسٹریٹجک تعاون شراکت داری”پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، ہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔پاکستان، پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔ سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی کرے گا۔پاک -چین اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔ سعودی عرب اورایران کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں چین نے بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔چینی سفارتخانے کے تین رکنی وفدنے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔وفد میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چن زوئے، پولیٹیکل کونسلر باوژونگ اور تھرڈ سیکرٹری مس ڈونگ وِنلی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ممالک کے درمیان باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ۔چیئرمین سینیٹ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے چین کی کاوشوں کو سراہا۔ سعودی عرب اورایران کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں چین نے بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ”سٹریٹجک تعاون شراکت داری”پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، ہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔پاکستان، پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی کرے گا۔پاک -چین اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت، پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر چینی ناظم الامور لاہور کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے ، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ، چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔