راولپنڈی (سی این پی)سٹار مارکیٹنگ کے سٹار نوسر باز ملزم کو نصیر اباد پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا تاہم ابھی تک کچھ برآمد نہ ہو سکا ۔ پو لیس کے تھانے میں ملزم سے مذاکرات جاری ۔ پو لیس نے اربوں روپے کے متعدد مقدمات میں ملوث سٹار مارکیٹنگ کے سٹار نوسر باز ملزم بلال شاکر ولد عبرارزاق کو گرفتار کر لیا تھا ۔ قبل ازین ۔ پولیس کے ساتھ گرفتاری کے دوارں ملزم نے مزاحمت کی تھی جس پر پولیس نے نے چھترول کرکے حوالات میں بند کر دیا۔تھانہ کوہسار تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمات کے بعد درجنوں متاثرہ افراد نے پولیس سے رابطے شروع کر دیئے۔تین سال پہلے تک مفلس بلال شاکر اتنا شاطر نکلا کہ آج اس کے اثاثے اربوں میں ہیں ۔پولیس تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او ندیم ظفر کو دئیے گئے خصوصی ٹاسک پر تفتیشی اے ایس آئی نثار اور اس کی ٹیم نے ڈرامائی انداز میں مطلوب ملزم بلال شاکر اور عرفان کو گھیر لیا لیکن مزاحمت کے دوران ملزم عرفان بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزم بلال شاکر ولد عبرارزاق کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ ملزم بلال شاکر ایک مارکیٹنگ کمپنی۔ سٹا ر مارکیٹنک میں اہم پوسٹ پر تعینات تھا اور وہاں آنے والی تگڑی مالی آسامیوں کو گھیر کر اور لالچ دے کر کروڑوں اربوں روپے ہڑپ لیتا تھا۔ ایس ایچ او ندیم ظفر کے مطابق تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع تھی لیکن ابھی تک پو لیس کچھ برا ٓمد نہ کر سکی ۔تاہم نصیر اباد پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چار دن سے ملزم سے تفتیش کر رہی ہے لیکن ابھی تک ا پولیس ملزم سے کچھ برامد نہیں کر سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان چار دنوں میں مزید بھی ملزم سے کچھ برامد نہیں کرنا کیونکہ پولیس اور سٹار مارکیٹنگ کے نوسر باز ملزم کا اپس میں معاملات طے ہو چکے ہیں ایس ایچ او تھانہ نصیر اباد کا کہنا ہے کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں ملزم سے برامدگی کریں گے لیکن پو لیس کو ابھی تک کا میابی نہ ہو سکی ۔