اسلام آبا د(سی این پی)ائیر پورٹ حکام نے شارجہ سے آنے والے فلائیٹ سے 2.5 مالیت کے آئی فون کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جبکہملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیل کے مطابق کلیکٹر کسٹم اسلام آباد ایئرپورٹ نوید الٰہی کی ہدایت پر سمگلروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری، ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے سمگل کیے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی آئی فونز موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کلیکٹر کسٹم نوید الٰہی کواطلاع ملی تھی کہ بیرون ملک سے موبائل سمگلنگ کی جارہی ہے جس پر انسپکٹر فراز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شارجہ سے آنے والی فلائٹ نمبر پی کے ٹوفائیو ایٹ جس میں سوار مسافر اظہار الحق جو کہ شارجہ سے ا ٓرہا تھا کو چیک کیا گیا تو اس کے سامان سے آئی فون 15 ،13, 14, تھے جس کوحکام نے قبضہ میں لے لیااور ملزم کوگرفتا رکر کے مقدمہ در ج کرلیا ،ملزم کو عدالت پیش کیا جائیگا جہاں سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ،حکام کے مطابق پکڑے جانے والے موبائل فونز کی مالیت 2.5 ملین بتا ئی جارہی ہے ،کلیکٹرکسٹم نوید الٰہی نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایئرپورٹ کسٹم عملے کی کارکردگی کو سراتے ہوئے کریک ڈاو¿ن جاری جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔