آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکا آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد ،

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکا آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد ،
اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے 02:00بجے سے 03:00بجے تک نے شہریوں کے بذریعہ ٹیلی فون مسائل سنے، آئی سی سی پی اونے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئیے ہیں ، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے جمعرات کے روز دن 02:00بجے تا 03:00بجے تک اپنے دفتر میں بذریعہ ٹیلی فون کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو ٹیلی فون نمبر فراہم کیا گیا ، آئی سی سی پی اونے شہریوں کے مسائل خود سنے ،شہریوں کو گزشتہ چار روز لگاتارسوشل میڈیا کے ذریعے اس کھلی کچہری کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا گیاتھا، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاںنے شہریوں کی طرف سے ٹیلی فون کالز سنیں اور ان کے مسائل کو تسلی سے سن کرمیرٹ اور بروقت ازالے کے لئے متعلقہ سینئر پولیس افسران کو مارک کیں،جن مسائل کا ذکرکیا گیا ان میں شہریوںکے ذاتی نوعیت اور تھانہ جات سے متعلق مسائل شامل تھے، شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے آئی سی سی پی اوکے اس اقدام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں کہ ایسے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے کہا کہ شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق ©”پکار “15-یا”آئی سی ٹی “15-ایپ پر اطلاع کریں ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ای کھلی کچہری کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا،ان کی شکایات سینئر پولیس افسران تک پہنچانا اور انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔