لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے فینز کی جانب سے انکی شادی کی تجویز پر حیران کن ردعمل کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اپنے سابقہ بیان کے بعد تمام قومی کرکٹرز کو اپنا ”بھائی“ قرار دیدیا۔
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام ہینڈل پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جہاں بابراعظم کے مداحوں نے سوال کیا تھا کہ اگر قومی ٹیم کے کپتان آپکو شادی کی پیشکش کریں تو آپکا کیا جواب ہوگا؟ جس پر نازش جہانگیر نے معذرت کرلی تھی تاہم کرکٹر کے مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرول کیا۔
نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام کے اسٹوری پر لکھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
بات قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص سے شادی نہیں کریں گی، یہ اور بھی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستان سے باہر ہو۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا نہیں لیکن اگر آپشن دیا گیا تو میں شادی کے بعد بیرون ملک کہیں بھی سیٹل ہو جاو¿ں گی، چاہے وہ امریکا، دبئی، کینیڈا یا لندن کیوں نہ ہو۔