بیجنگ ۔ رواں سال کے آغاز سے غیر ملکیوں کی چین آمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے پالیسیوں اور اقدامات کا سلسلہ متعارف کرایا گیا ہے، خاص طور پر 144 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی، جس سے غیر ملکیوں کی چین آمد کا رجحان ایک عروج پر پہنچ گیا ہے۔
چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں 14.635 ملین غیر ملکی چین میں داخل ہوئے جو سال بہ سال 152.7 فیصد اضافہ ہے۔
ان میں سے 8.542 ملین افراد نے ویزا فری انٹری سے استفادہ کیا ، جو سال بہ سال 190.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین آنے والے غیر ملکیوں کی تعدا د میں اضافہ جاری رہے گا۔
چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافے کے اہم اسباب میں بیرونی سیاحت کی طلب ، چین کی سازگار ویزا فری پالیسی ، اور داخلے کی مسلسل بہتر سہولیات شامل ہیں۔ چین نے ہمیشہ دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے ہی چین کے ویزا فری “دوستوں کے حلقے” کی مسلسل توسیع کے ساتھ ساتھ 72/144 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی سے غیر ملکیوں کے لیے چین آنا بہت آسان ہو گیا ہے جس کی وجہ سے چین کی ان باو¿نڈ سیاحت کی مقبولیت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی سوشل میڈیا پر “چائنا ٹریول” کے موضوع کے تحت متعلقہ ویڈیوز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ انٹرنیٹ بلاگرز اپنے ویڈیوز میں چین میں سفر کے تجربے شیئر کرتے ہیں
، چین کے منظر نامے ، لوگوں کے دوستانہ رویے ، ضروریات زندگی کی سہولیات ، منفرد کھانے اور رنگا رنگ ثقافت کو مختلف نقطہ نظر سے پیش کرتے ہیں ، جس سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں میں چین کے دورے کی خواہش مزید بڑھی ہے۔