راولپنڈی۔ _ راولپنڈی پولیس نےقتل و اقدام قتل میں مطلوب ملزمان ، سٹریٹ کرائم ، چیک ڈس آنر ، منشیات فروش، ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پیرودھائی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کے بسم اللہ خان اور راشد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے مسروقہ 1 لاکھ 28 ہزار روپے ، اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔
تھانہ جاتلی نے قتل و اقدام قتل کے 2 ملزمان اکبر اور عنصر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے 2 ماہ قبل ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے حفیظ کو قتل کردیا تھا ۔
فائرنگ سے مدثر ، وحید اور سفیر ذخمی ہوئے تھے ۔ ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے ۔ گرفتار ملزمان کے 4 ساتھی قدیر ، شبیر ، زمان اور تنویر قبل ازیں گرفتار ہوچکے تھے ۔
صدر واہ اور کینٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے 2 ملزمان خرم اور ذولقرنین کو گرفتار کرلیا ملزم خرم کینٹ پولیس کو 2022 سے مطلوب اور ملزم صدرواہ پولیس کو ذولقرنین 2023 سے مطلوب تھا ۔
پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسحلہ رکھنے والے 4 ملزمان حسنین ، علی رضا ، ضیاء الرحمن ، عامر ، کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان سے 3 کلو سے ذائد چرس اور اسلحہ ایمونینشن برآمد ہوا۔
سی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسحلہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروئیاں جاری رہیں گی ۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔