ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے اسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن کے تحت پولیس ناکہ جات پر تعینات افسران کو بریفنگ دی،جرائم کی بیخ کنی کے لئے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں،پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اپنے فرائض پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں ،اسلام آبادپولیس ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لئے مکمل پر عزم ہے ،ڈی آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میںاسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن (SIPS)کے تحت خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم ناکہ جا ت پر تعینات افسران و جوانوں کو بریفنگ دی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران بھی موجود تھے.
ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے مو ثر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی حفاظت کریں گے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کریں گے،جرائم کی بیخ کنی کے لئے ناکہ ڈیوٹی پر مامور تمام افسران مو ثر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائیں، چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اچھی کارکردگی پرانعاما ت، ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی،ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی.