اسلام آ باد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس کی مجموعی کارکردگی کو موثر بنانے اورپرفارمنس کو جانچنے کیلئے دوسرے فیز کا آغازکردیا ،افسران پبلک سینٹرک پولیسنگ کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں،کمانڈرز اپنے زیرکمان سٹاف کے آڈٹ کو یقینی بنائیں،کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے KPIsمونیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال کیا جائے،پرو ایکٹو، پریونٹیواور کمیونٹی پولیسنگ کے استعمال کو جاری رکھا جائے،
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام ا ٓ باد سید علی نا صر رضوی نے اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی کو موثر بنانے اورتمام یونٹس کی پرفارمنس کو جانچنے کیلئے دوسرے فیز کا آغاز کردیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز کے سینئر پولیس افسران کو پبلک سینٹرک پولیسنگ کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی،اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز اور یونٹس کی انفرادی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے ،تمام ڈویژنز کے کمانڈرز اپنے زیرکمان سٹاف کے آڈٹ کو یقینی بنائیں،کارکردگی کو مزید موثربنانے کیلئے KPIsمونیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال کیا جائے،شہریوں کی حفاظت اور آسانی کیلئے اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز اور یونٹس کو بہتر انداز میںاستعمال کیا جائے .
انہوںنے آپریشنز ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی پولیسنگ بشمول پرو ایکٹو، پریونٹیواور کمیونٹی پولیسنگ کے استعمال کو جاری رکھا جائے،شہر بھر میں گشت کو بامقصد بنایا جائے اور مشکوک عناصر پرم کڑی نظری رکھی جائے،انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس جن میں ہومی سائیڈیونٹ، ایس ایس آئی او یو،انسداد کار لفٹنگ یونٹ، انسداد چوری و ڈکیتی یونٹ اور منظم جرائم یونٹ کو مزید فرائض تفویض کئے،سیف سٹی اسلام آباد کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی ڈیجیٹل سو فیسٹی کیشن کے ذریعے تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے موثرسرویلنس کو یقینی بنایا جائے اور تمام کیمروں ،ٹریکرز ،ڈرونز ،وائرلیس سیٹس اورباڈی وارن کیمروں کو مکمل آپریشنل بنایا جائے تاکہ بہترین فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں مزید کہا کہ پولیس کی رسائی کو بہتر بنانے،درپیش مشکلات اور کمی کو دور کرنے ،جرائم کی بیخ کنی ،اور شہریوں کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ اقداما ت کو عملی جامہ پہنایا جائے،جبکہ دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمس اور ایپ کے اجراءکو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرتے ہوئے ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز ،یونٹس اور برانچز کے کمانڈرز اور سپروائیزرزکو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی یونٹس کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازیں، جو افسران جرائم کے سدباب کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے وہی اپنی پوزیشن پر قائم رہیں گے جبکہ غفلت و لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت احتساب کا عمل جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا پولیس افسران دن رات ایک کر کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں،خدمت خلق سے ہی اللہ تعالیٰ خوشنودی کو حاصل کیا جاسکتا ہے،ہمارا نعرہ ہونا چاہیے کہ زندگی خدمت کیلئے اور خدمت جذبہ کے ساتھ .