اسلام آباد(نیوز رپورٹر) دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مغویوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کا خاتمہ قابل تحسین ہے، معاشی طور پر بہتری نظر آنے کے بعد دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہیں جن کا بروقت قلع قمع کرنا ہوگا اور دہشت گردی کی اس جنگ میں بزنس کمیونٹی پوری قوم کی طرح اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ملک دشمن عناصر دہشت گردانہ کارروائیوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے اگر مگر کے بغیر تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ایسے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بے گناہ معصوم افراد کی جان لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔افواج پاکستان نے انتہائی دلیری اور پیشہ وارانہ طریقے سے آپریشن کو مکمل کیا ہے جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہیں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد سے نمٹنے کیلئے سب کو متحد ہونا ہو گا۔