اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا، برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے میچ ملتوی کئے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ان کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم یہاں پر کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے، آگے بڑھنا چاہیے جو قومیں کچھ کرنا چاہتی ہیں وہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں پڑھتی آگے بڑھتی ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے ایک اچھا ایمبیسڈر ہونا چاہیے، ملک کے لئے ایمبرسمنٹ نہیں ہونی چاہیے، ہم تو یہاں پر کرکٹ کھیلنے آئے ہیں بھارتی کھلاڑیوں کی بات کرتے کہا آپ لوگ یہاں آنے سے پہلے ہی منع کر دیتے کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں کھیل رہے، آپ لوگ آبھی گئے پریکٹس بھی کی اپنے بارے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ تو ویسے بھی نہیں کھیل رہے تھے ڈاکٹرز نے3 ہفتے آرام کرنے کا کہا ہے خاتون نے سوال کیا کہ کیا ہم یہ سمجھیں کہ پاکستان ایئر فورس نے پانچ بھارتی طیارے گرائے تھے اور آپ نے بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی گرا دیے؟ آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ابھی ہم ٹورنامنٹ کے اندر ہیں۔