پمز ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ، 12 ہزار میموگرافی، 20 ہزار الٹرا ساؤنڈ، 1 لاکھ خواتین میں آگاہی مہم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی دارالحکومت میں موجود پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔پمز ہسپتال میں اب تک 12 ہزار مریضوں کی میمو گرافی کی گئی جبکہ تقریبا 20 ہزار مریض الٹرا ساؤنڈ کے لئے آئے ۔

پمز کے ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال نے چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص کے لئے اسکریننگ سے متعلق 1 لاکھ خواتین کو آگاہی فراہم کی گئی۔مزید برآں ہر سال اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ادارہ جاتی سطح پر اسکریننگ مہمات کا خصوصی ہدف خواتین اور طبی عملہ ہوتا ہے۔ طبی اقدامات کے تحت مربوط الٹراساؤنڈ اور بائیوپسی کی فراہمی جبکہ پمز ہسپتال میں ایک مکمل اور مختص200 بستروں پر مشتمل کینسر ہسپتال کا قیام شامل ہیں