ایشیا کپ 2025 پاکستان کی یو اے ای پر فتح، شاہین آفریدی مین آف دی میچ، سلمان علی آغا کا بھارت سے مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کا عزم

دوبئی (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے سامنے کوئی بھی حریف ہو یو اے ای کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین ہمارا میچ ونر کھلاڑی ہے تاہم بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی بھارت سے میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ اتوار کو بھارت سے مقابلہ ہے، سامنے چاہے حریف کوئی بھی ہو ہم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہیں دوسری جانب دبئی میں کھیلے جانے والے پاک یو اے ای میچ میں شاہین آفریدی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شاہین آفریدی اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو کامیابی دلانے پرخوش ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے پرفارم کرنا اہمیت رکھتا ہے، ٹیم کو جہاں ضرورت ہو، کوشش ہوتی ہے اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاؤں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے میچوں میں بھی اپنی زبردست پرفارمنس دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ایشیا کپ 2025 کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راہل چوپڑا 35 رنز بناسکے، دھروو پراشار 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔