پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کا 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ مختلف ماڈلز کی کار کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ 30 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ بھی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 20 لاکھ 34 ہزار، 23 لاکھ 59 ہزار، 25 لاکھ 28 ہزار اور 26 لاکھ 51 ہزار ہوگی، یہ اضافہ ایک لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 28 ہزار کے درمیان بنتا ہے

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 48 ہزار سے 2 لاکھ 89 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 77 ہزار روپے ، 30 لاکھ 52 ہزار روپے اور 34 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 32 لاکھ 26 ہزار، 35 لاکھ 44 ہزار اور 39 لاکھ 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو 2 لاکھ 87 ہزار سے 3 لاکھ 37 ہزار تک کا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے صرف 12 روز قبل بھی ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں کمی، غیر واضح، غیر مستحکم معاشی حالات اور مہنگائی کو جواز بناتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں