پاکستان سٹاک ایکسچینج ، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 444 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 119 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 138 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ 8 لاکھ شیئرز کا کاروبار 10 ارب 93 کروڑ روپے میں ہوا، جبکہ کاروبار بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 863 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں