سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی

ملکی تاریخ میں سونےکا بھاؤ بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج  سونےکی فی تولہ قیمت میں 800 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

800 روپے اضافےکے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونےکا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 1لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہے۔

 ملکی تاریخ میں سونےکی یہ بلند ترین قدر ہے،  اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونےکی بلند ترین قدر تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر1926 ڈالرفی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں