اسلام آباد:(سی این پی)شہر اقتدار میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اغواء چوری قبضہ اور فراڈ کی 20 وارداتوں میں شہریوں سے ایک کروڑ سے زائد روپے گاڑیاں موٹر سائیکل قیمتی زیورات قیمتی موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان کو لوٹ لیا گیا جن کے مقدمات تو درج کر لیے گئے لیکن مثالی وفاقی پولیس کسی ایک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی اور نہ ہی کوئی ریکوری ہوسکی ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران سیف سٹی اسلام آباد میں ڈکیتی کی 3،اغواء کی 3،چوری کی 11، قبضہ کی 1 اور فراڈ کی 2 وارداتوں کے مقدمات پولیس ریکارڈ میں درج کی گئیں جبکہ اس سے دوگنی تھانوں میں دبا رکھے ہیں وفاقی پولیس کے 23 تھانوں و دیگر نے تمام وسائل بروکار لاتے ہوئے معمول کے مطابق چند سو گرام دو موٹر سائیکل چور اور چند پستول پکڑنے میں کامیاب ہو سکی جس سے ان کی حقیقی ترجیحات اور گارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">