اسلام آباد:(سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے موضع تمہ اور موریاں کے رہائشیوں کی زمین پر سپریم کورٹ بار کی رہائشی اسکیم کے خلاف کیس میں حتمی دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے دانیال حسن ایڈووکیٹ جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی سے نیاز احمد راٹھور اور نزیر جواد وکیل پیش ہوئے، درخواست گزار وکیل دانیال حسن نے کہا کہ معاوضہ دیے بغیر ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے،ہاؤسنگ اتھارٹی کےوکیل نذیر جواد نے کہاکہ ہم چار کنال کے بدلے ایک کنال ڈیولپ پلاٹ دینے کو تیار ہیں،عدالت نےمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 9 فروری 2022 تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 30 ستمبر 2021 کو چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ بار پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کرچکے ہیں۔