اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نےسینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل، الیکشن کمیشن کو کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد:(سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نےسینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن کو کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فیصل واڈا کے وکیل حسنین علی چوہان کی جگہ نعمان پراچہ عدالت پہش ہوئے اور سماعت ملتوی کی استدعا کی، جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیاکہ الیکشن کمیشن میں سماعت کب ہے ؟ جس پر نعمان پراچہ ایڈووکیٹ نےکہاکہ مجھے کیس کا نہیں پتہ، میں وکیل کے کہنے پر عدالت پیش ہوا ہوں،ہم نے درخواست دوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا نہیں کی تھی،حسنین علی چوہان اہڈووکیٹ کراچی میں ہیں آج پیش نہین ہوسکتے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے پھر آپ نے نہیں کہنا کہ ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے،یہ کیس اسی عدالت میں ڈیڑھ سال بھی پڑا رہا،فیصل واؤڈا پہلے بھی ڈیڑھ سال چھپن چھپائی کھیلتے رہے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 9 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔