اسلام آباد(سی این پی) تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا وقوعہ پر نوٹس، پولیس نے بچے کے والد ظہور احمد کی درخواست پر فوری طور مقدمہ درج کیا، ایس پی صدرِ کی زیر نگرانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم تنویر ملک سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویر ملک،محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں، متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی، کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز،