اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کو ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ہفتوں کا وقت دے دیا۔مقدمے کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل نہ ہونے پر ٹرائل کورٹ کی جانب سے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مزید چھ ہفتے کا وقت دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے خط کے ذریعے ہائی کورٹ سے مزید وقت مانگا تھا۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ کے پہلے آرڈر کے مطابق ٹرائل کورٹ کو 14 دسمبر تک نور مقدم کیس کا ٹرائل مکمل کرنا تھا۔