اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت اسحاق ڈار وغیرہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس میں ریکارڈ ہائیکورٹ ہونےکے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کیس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ہجویری ٹرسٹ اور فاونڈیشن نے جائیداد ضبطگی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہےاور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر سماعت کیلئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا تھا،ہجویری ٹرسٹ نے گلبرگ اور رائیونڈ میں پلاٹس ضبطگی کو چیلنج کر رکھا ہے۔