اسلام آباد(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کی عدالت نے حساس معلومات سفارتکار کو فراہم کرنیوالے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو جوڈیشل کردیا۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اس موقع پر عمران فیروز ایڈووکیٹ نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے جوبرآمد کرنا تھا وہ موقع سے برآمد کرلیا، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسےجوڈیشل پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔