احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل نہ ہوسکے

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اورسابق صدر کے وکیل فاروق نائیک عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت پرآصف علی ذرداری کی بریت درخواست پر دلائل دوں گا،عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئےسماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔