اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں سائلین کے لیے سہولت سنٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس میں وزارت قانون کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں سائلین کے لیے سہولت سنٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس میں وزارت قانون کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دو ہفتے میں اس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سٹیٹ کونسل دانیال حسن نے کہاکہ حکومت وکلاء کے چیمبرز بنانے کے لیے فنڈز جاری نہیں کر سکتی، جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیاکہ راولپنڈی میں وکلاء کے چیمبرز کس نے بنا کر دیے ہیں ؟،اگر راولپنڈی میں پنجاب حکومت نے بھی چیمبرز بنا کر دئیے تو وہ بھی حکومت ہی ہے ،میری معلومات کے مطابق تقریبا پورے پاکستان میں چیمبرز حکومت بنا کر دیتی رہی ہے ،عدالت نے استفسار کیاکہ وزارت قانون کی طرف سے کوئی آیا ہے ؟ جس پر وہاں موجود نمائندہ وزارت قانون نے کہاکہ بار نمائندوں کی موجود گی میں میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا بنیادی اسٹریکچر ہم باقی تعمیرات بار خود کرے گی،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ آپ ریکارڈپر لے آئیں تا کہ عدالت کو بھی اس سے متعلق معلوم ہو جائے،عدالت نےمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔