اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی اپیلیں ایک سال بعدسماعت کے لئے مقررکردیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اپیلوں پر سماعت کرے گا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی اپیلیں ایک سال بعدسماعت کے لئے مقررکردیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اپیلوں پر سماعت کرے گا،یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ سال8 جنوری کو فیصلہ سنایا تھااورسوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب کے ارتکاب کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان کو سزائے موت اور ایک مجرم کو دس سال قید کی سزاء سنائی تھی،مجرمان عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو توہین رسالت و توہین مذہب کے جرم کے ارتکاب پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ پروفیسر انوار احمد کو توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی، مجرمان نے سزاؤں کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔