سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بریت درخواست پر جرح نہ ہو سکی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بریت درخواست پر جرح نہ ہو سکی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر ک گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،فاروق نائیک ایڈووکیٹ کے سپریم کورٹ میں کیسز کے باعث آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر جرح نہ ہو سکی، عدالت نےآئندہ سماعت پر فاروق نائیک کو جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔