ایس پی / ایس ایس جی کا ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں سمیت مختلف ناکہ جات کا دورہ

آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں  ایس پی / ایس ایس جی نے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں سمیت مختلف ناکہ جات کا دورہ۔ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوانوںسے ملاقات کی اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں،وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Image

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ بادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںایس پی / ایس ایس جی طاہر خان نے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں سمیت مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہکسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے

Image

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے ریڈ زون میں پیٹرولنگ کرنے والے افسران اپنے ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے، افسران ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔