اسلام آباد(سی این پی)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نےمجموعی طورپر”212″مقدمات کا فیصلہ کیا۔جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نےقتل کے16 اور منشیات کے44مقدمات کا فیصلہ سنایا،تمام عدالتوں نے کل303 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،اسلام آباد میں قتل کے1،پنجاب میں قتل کے8،منشیا ت کے 13، خیبرپختونخواہ میں قتل کا1،منشیات کے2،سندھ میں قتل کے5،منشیات کے 28، بلوچستان میں قتل کا1، منشیات کے1 مقدمے کا فیصلہ ہوا،3 مجرمان کو سزائے موت1 کو عمر قید جبکہ دیگر 12مجرمان کو 30سال1ماہ قید اور 1539500روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر76 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے76 مقدمات کے فیصلے کیے، تمام عدالتوں نے208گواہان کے بیانات قلمبند کیے،27مجرمان کو 4سال4دن قید اور 64704روپےجرمانے کی سزا سنادی گئی۔