لوک ورثہ فنڈز میں خردبرد کا ریفرنس،وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ کے فنڈز میں مبینہ خرد برد ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیا کہ وکیل صفائی کرونا پازیٹیو آنے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے سماعت 15 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔