راولپنڈی (کرائم رپورٹر)مری روڈ پر پاکستانی نژاد امریکن خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر سی پی اوسید خالدہمدانی کا نوٹس پردو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
وارث خان پولیس نے فوری موقع پررسپانڈ کرتے ہوئے دونوں ملزمان ہمایوں طارق اور حنظلہ کو گرفتار کیا ہے
ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے
سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جارہا ہے